0
Saturday 28 Mar 2020 10:57

ٹوئٹر پر چین اور چینی عوام کیخلاف نفرت انگیز مواد میں 900 فیصد اضافہ

ٹوئٹر پر چین اور چینی عوام کیخلاف نفرت انگیز مواد میں 900 فیصد اضافہ
اسلام ٹائمز۔ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک خورونا وائرس کی وجہ سے ٹوئٹر پر چین اور چینی عوام کے لیے نفرت انگیز کلمات میں 900 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آن لائن نفرت انگیز مواد یا پیغامات پر نظرثانی اور پیمائش کرنے والی کمپنی L1ght کی جانب سے حال ہی میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ٹوئٹر پر کورونا سے متعلق پوسٹس میں KungFlu، #ChineseVirus# اور ComunistVirus# سب سے مقبول رہے ہیں۔ L1ght کمپنی نے دسمبر 2019 سے لاکھوں ویب سائٹس ،سوشل نیٹ ورکس ،ٹین چیٹنگ فورمز اور گیمنگ سائٹس کا تجزیہ کیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤ٘ کی صورتحال کے باعث لوگ اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گزار رہے ہیں اور رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چینی عوام کے لیے نفرت انگیز مواد میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر نفرت انگیز مواد چین سے ہی آیا ہے جب کہ اس میں ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔ چونکہ کورونا وائرس کا مرکز چین ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر چین اور چینی عوام کے لیے نفرت انگیز کلمات کہے جا رہے ہیں۔ واضح رہےکہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے تیزی سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ اسی ضمن میں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن، کرفیو اور جزوی کرفیو لگایا گیا ہے، جس کی وجہ سے کروڑوں لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصورہو کر رہ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش