QR CodeQR Code

امریکا، بیروزگاری الاؤنس کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ

28 Mar 2020 11:00

ذرائع کے مطابق بڑے امریکی شہروں میں بے روزگاری بہبود کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے، امریکا میں بیروزگاری الاؤنس کی حالیہ درخواستوں کی تعداد ماضی کے ریکارڈ سے 5 گنا زیادہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے امریکی معیشت پر اثرات واضح ہونے شروع ہوگئے، بیروزگاری الاؤنس کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 32 لاکھ سے زیادہ ورکرز نے بے روزگاری مراعات کے لیے درخواستیں دی ہیں جس کی وجہ سے امریکا میں ایک دہائی سے جاری روزگار کی منڈی میں ریکارڈ نمو یکدم رُک گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑے امریکی شہروں میں بے روزگاری بہبود کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے، امریکا میں بیروزگاری الاؤنس کی حالیہ درخواستوں کی تعداد ماضی کے ریکارڈ سے 5 گنا زیادہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853141/امریکا-بیروزگاری-الاو-نس-کی-درخواستوں-میں-ریکارڈ-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org