0
Saturday 28 Mar 2020 11:05

آج اجلاس میں صحافیوں کی سلامتی یقینی بنانے پر غور ہو گا، فردوس عاشق

آج اجلاس میں صحافیوں کی سلامتی یقینی بنانے پر غور ہو گا، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں صحافیوں اور ورکرز کی سلامتی یقینی بنانے کی تجاویز اور حکمت عملی پر غور ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ہر فرد کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں آگاہی اور وفاقی و صوبائی رابطے مؤثر بنانے کے لیے صوبائی وزرائے اطلاعات کے ساتھ گفتگو کا دوسرا سیشن آج ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 853142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش