0
Saturday 28 Mar 2020 11:07

لاہور میں گھر گھر جا کر شہریوں کی سکریننگ کرنے کا فیصلہ

لاہور میں گھر گھر جا کر شہریوں کی سکریننگ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں گھر گھر جا کر سکریننگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی طور پر 9 گاڑیاں شاہراہوں پر موجود ہوں گی، بعدازاں ان کی تعداد بڑھا کر 16 کی جائے گی، موبائل یونٹس محکمہ بہبود آبادی کی گاڑیوں میں بنائے گئے ہیں۔ انچارج موبائل یونٹ ڈاکٹر فرزانہ کا کہنا ہے کہ سکریننگ تھرمل گنز سے کی جائے گی۔ کوئی شہری مشتبہ پایا گیا تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور نے محکمہ ہیلتھ اور بہبود آبادی کی مدد سے شہریوں کی گھر گھر سکریننگ کیلئے 9 موبائل یونٹس چلا دئیے ہیں۔

موبائل یونٹس کی 9 گاڑیاں شہر کی شاہراہوں پر موجود ہوں گی جن پر تعینات محکمہ صحت کے اہلکار گلی محلوں اور گھر گھر جا کر شہریوں کی سکریننگ کرینگے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کہنا ہے مجموعی طور پر 16 موبائل یونٹ کام کریں گے۔ چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر سکریننگ کریں گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری بہبود آبادی احمد شعیب کا کہنا ہے موبائل سروس یونٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔ انچارج موبائل یونٹس ڈاکٹر فرزانہ نے کہا شہریوں کی سکریننگ تھرمل گنز سے کی جائے گی۔ اگر کوئی شہری کورونا وائرس میں مشتبہ پایا گیا تو فوری ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 853143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش