0
Saturday 28 Mar 2020 11:12

وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکا کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے

وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکا کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکا کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے جہاں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔ امریکا میں آج 18 ہزار سے زائد نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 398 نئی اموات کے ساتھ امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 1700 کے قریب ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں کسی بھی ملک میں جان سے جانے والوں کی سب سے زیادہ تعداد سامنے آگئی، اٹلی میں یہ وائرس مزید 919 زندگیاں لے گیا، جس کے بعد اٹلی میں اموات کی مجموعی تعداد 9134 ہزار سے اوپر ہو گئی۔ اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 86498 جبکہ 10950 اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 597267 جبکہ ہلاکتیں 27365 ہو گئیں جبکہ 133363 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس نے مزید 773 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد کل ہلاکتیں 5138 ہو گئیں، وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 65719 اور صحت مند افراد کی تعداد 9357 ہو گئی۔

فرانس میں 299 اموات کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب ہو گئی، فرانس نے لاک ڈاؤن 2 ہفتے تک بڑھا دیا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں سینئر پاکستانی ڈاکٹر حبیب زیدی سمیت 181 افراد جان سے گئے، جس کے بعد یہاں مجموعی اموات 759 ہو گئیں۔جرمنی میں84، نیدر لینڈز میں 112، بیلجئیم میں 69 اور سوئٹزر لینڈ میں مزید 39 اموات سامنے آ گئیں۔ چین میں آج 3 نئی اموات سامنے آئی ہیں جبکہ 54 نئے کیس بتائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش