0
Saturday 28 Mar 2020 11:21

کورونا وائرس، آزاد کشمیر میں بھی مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی

کورونا وائرس، آزاد کشمیر میں بھی مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے تین ہفتوں میں نماز جمعہ سمیت پانچ نمازیں گھروں میں ادا کی جائیں، ڈپٹی کمشنر بدرمنیر کا کہنا ہے کہ مساجد میں موذن امام اور خادم با جماعت نماز ادا کریں گے جب کہ آزاد کشمیر علماء کرام محکمہ صحت عامہ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے سختی سے عمل کیا جائے گا لہذا شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں میں نماز کی ادائیگی ممکن بنائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرسندھ حکومت نے بھی مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگائی ہے جس کے تحت مساجد میں صرف 3سے 5 افراد نماز اورجمعہ ادا کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 853148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش