0
Saturday 28 Mar 2020 11:27

دنیا کو اپنے لاک ڈاؤن کے ساتھ کشمیریوں کے دکھ درد کا احساس کرنا چاہیے، سردار عتیق

دنیا کو اپنے لاک ڈاؤن کے ساتھ کشمیریوں کے دکھ درد کا احساس کرنا چاہیے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے رہنما اورفسابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ دنیا کو اپنے لاک ڈاؤن کے ساتھ کشمیریوں کے دکھ درد کا احساس کرنا چاہیے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور آسیہ اندرابی سمیت لاکھوں لوگوں کے لاک ڈاؤن کا احساس ہو رہا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ مخیر حضرات آگے آئیں اور مستحق افراد کو کھانا فراہم کریں اور اسی طرح ماسک بنانے والے آگے بڑھیں اور مفت ماسک تقسیم کر کے عوام کی مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 853151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش