QR CodeQR Code

کشمیری عوام حکومت اور اداروں کیساتھ تعاون کریں، مسعود خان

28 Mar 2020 11:54

مطہر نیاز رانا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاکشمیر نے ریاست میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے مختلف حکومتی محکموں اور قومی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آزادکشمیر میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے مختلف حکومتی محکموں اور قومی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان تمام ہدایات پر عمل کریں جو اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری ہیں۔ یہ بات انہوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیاز رانا سے ملاقات کے دوران کی۔ بعد ازاں صدر آزادکشمیر سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور ممتاز عالم دین مفتی کفایت حسین نقوی نے بھی ملاقات کی اور ان سے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور علماء کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 853163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853163/کشمیری-عوام-حکومت-اور-اداروں-کیساتھ-تعاون-کریں-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org