0
Saturday 28 Mar 2020 12:19

اٹلی، فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے عوام گھروں میں رہیں، گورنر پنجاب

اٹلی، فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے عوام گھروں میں رہیں، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ لیں، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے عوام گھروں میں رہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن گلے شکوے چھوڑ کر کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے، کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم کو ایک ہونا ہوگا، ہر فرد ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے متاثر غریب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کرے گی۔ چودھری سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام دوست وژن کے تحت پالیسیاں بنا رہے ہیں، کورونا بحران سے متاثر افراد کی مدد کیلئے مخیر حضرات کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کا معاملہ بہت زیادہ خطرناک ہے، اسے سنجیدہ لیں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
خبر کا کوڈ : 853168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش