0
Saturday 28 Mar 2020 13:14

عمران صاحب تفتان سرحد پر زائرین کیساتھ بھیڑ بکریوں والے سلوک کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

عمران صاحب تفتان سرحد پر زائرین کیساتھ بھیڑ بکریوں والے سلوک کا جواب دیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سرحدوں پر کورونا کی ٹیسٹنگ و سکریننگ کا بندوبست کر نہیں سکے اور سیاست پر زور دے رہے ہیں، عمران صاحب تفتان سرحد پر زائرین کے ساتھ جو بھیڑ بکریوں والا سلوک ہوا اُس کا جواب دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بدترین ناکامیوں کا ملبہ نواز شریف اور شہباز شریف پر ڈالنے سے اب کام نہیں چلے گا، دونوں کے بنائے گئے ہسپتالوں اور منصوبوں پر آپ اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کے دماغ سے سیاسی انتقام کا وائرس نہیں نکلے گا، وہ کورونا کا مقابلہ کیسے کریں گے، قوم کورونا، کورونا کر رہی ہے، لیکن آپ کا رونا ہی ختم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران صاحب بتائیں خیبر پختونخوا میں سات سال میں کتنے ہسپتال بنائے؟ نواز شریف اور شہباز شریف نے الحمدللہ بالخصوص پنجاب کے ہر ضلعے، شہر میں ہسپتال بنائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمانی میٹنگ سے اس دن نہ بھاگتے اور پوچھ لیتے کہ کتنے ہسپتال بنائے؟ انہیں اس کا جواب مل جاتا، یہ قوم کی جان بچانے کا وقت ہے، سیاست کا نہیں، حالات کی سنگینی، شدت اور سنجیدگی کو سمجھیں، عوام جس مشکل میں ہے، اُس کو سمجھیں، سیاست بعد میں کریں۔
خبر کا کوڈ : 853182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش