0
Saturday 28 Mar 2020 13:30

پاکستان کا جنوبی ایشیا میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

پاکستان کا جنوبی ایشیا میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم کش واقعات کے تناظر میں پاکستان نے جنوبی ایشیا میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیویارک میں او آئی سی اجلاس کے دوران پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ مسودہ منظور کیا گیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ عالمی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کے جائزہ سے قبل تجویز پیش کی تھی کہ اقوام متحدہ کی دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی کو ہندو توا جیسے انتہا پسند نظریات کا بھی احاطہ کرنا چاہئے، پاکستان نے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے جائزہ عمل کے دوران کیا ہے۔ پاکستان نے اس حکمت عملی کو موثر اور جامع بنانے کے لئے بہت سی تجاویز دی ہی۔ پاکستانی تجاویز او آئی سی کی جانب سے پیش کردہ پوزیشن پیپر میں شامل کر لیا گیا ہے، جنوبی ایشیا میں قومیت پر مبنی انتہا پسند عناصر کی مسلم دشمنی بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جاری آزادی کی تحاریک کو د ہشتگرد قرار دینے کی بھی شدید مخالفت کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 853183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش