0
Saturday 28 Mar 2020 13:46

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کیجانب سے "المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل" قائم کر دیا گیا

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کیجانب سے "المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل" قائم کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے "المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل" قائم کر دیا گیا ہے۔ مرکز میں یہ سیل ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں کام کر رہا ہے جبکہ پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی سیل کی سربراہی کریں گے۔ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (اے ڈی ایم سی) کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرے گا جبکہ لاک ڈوان کے دوران متاثر ہونے والے مزدور پیشہ افراد کی مالی معاونت کے فرائض بھی سرانجام دے گا۔

اس حوالے سے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیو ایم پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حکومت کے اقدامات کی بھی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں انسانیت عتاب میں ہے، اس لئے ہمیں بلا تفریق مذہب و ملت میدان میں نکلنا ہوگا اور متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی ہدایات کے عین مطابق پنجاب میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی اور مجلس وحدت مسلمین کسی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 853184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش