0
Saturday 28 Mar 2020 14:00

حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت دائر

حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت دائر
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر مسلم لیگ نواز کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستِ ضمانت دائر کر دی۔ حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے اپنی درخواستِ ضمانت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے جیلوں میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ حمزہ شہباز نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشِ نظر ضمانت منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کیسوں کی آئندہ سماعت 10 اپریل ملتوی کر دی تھی۔ عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 853185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش