1
0
Saturday 28 Mar 2020 14:06

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں پر مشتمل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دے دی۔ وزارت یوتھ افیئرز کے مطابق وزارت یوتھ افیر نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا ہے، کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے سٹیزن پورٹل پر شروع ہو گی۔ وزارت یوتھ افیئرز کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ڈیجیٹل فارم تیار کیا جا رہا ہے جو 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا، اس ڈیجیٹل فارم میں نام، پتہ، عمر، موبائل نمبر، یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ وزارت یوتھ افیئرز نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہو جائے گی، فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی۔ وزارت یوتھ افیئرز کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان رجسٹریشن کرا سکیں گے، اس فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نوجوان رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

وزارت یوتھ افیئرز نے بتایا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی، جس کے لیے ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اس کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ وزارت یوتھ افیئرز کا کہنا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں متحرک ہو کر کام کرے گی۔ وزارت یوتھ افیئرز نے مزید بتایا ہے کہ کورونا ٹائیگرز فورس ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی کرے گی اور خوراک پہنچائے گی۔ وزارت یوتھ افیئرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا ٹائیگرز فورس ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکے گی، اس کے رضا کار قرنطینہ سینٹرز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی نگرانی بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 853186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نعمت الرحمن
Pakistan
تیار ھو جی
ہماری پیشکش