0
Saturday 28 Mar 2020 14:46

ٹرمپ نے ریٹائرد فوجی طلب کر لیے

ٹرمپ نے ریٹائرد فوجی طلب کر لیے
اسلام ٹائمز۔ مریکا میں کورونا وائرس کے کیس ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امدادی کاموں کے لیے ریٹائر فوجیوں کو طلب کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ صدر ٹرمپ کے احکامات ملنے کے بعد پینٹا گون نے غور شروع کر دیا ہے کہ کتنے سابق فوجی دستیاب ہیں اور بلائے جانے کے قابل ہیں؟۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکا کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے جہاں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 256 ہو گئی ہے۔ آج 18ہزار سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 398نئی اموات کے ساتھ امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 1704 ہو گئی۔ کانگریس کے بعد ٹرمپ نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دو کھرب ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش