0
Saturday 28 Mar 2020 15:31

لوئر دیر، عمرہ کر کے آنیوالی خاتون کورونا وائرس سے جاں بحق، گاؤں سیل

لوئر دیر، عمرہ کر کے آنیوالی خاتون کورونا وائرس سے جاں بحق، گاؤں سیل
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے خاتون کے انتقال پر زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے خاتون کے انتقال کر جانے پر لوئر دیر میں زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو مریضہ کا ہسپتال کے آئی سی یو میں انتقال ہوا، جاں بحق خاتون 15 مارچ کو عمرہ کرکے لاہور سے لوئر دیر آئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق وفات پانے والی خاتون کے رشتہ داروں کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے، جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے علاقے میں مساجد سے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش