QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے 231 سکول قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل

28 Mar 2020 15:38

سب سے زیادہ چارسدہ میں لڑکوں کے سکولوں کو قرنطینہ سینٹر قرار دیا گیا، جبکہ صوابی میں 25 گرلز سکول قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ دیر لوئر میں لڑکوں کے 31 سکولوں کو قرنطینہ کیلئے مقرر کیا گیا، جبکہ مہمند میں 15 گرلز سکول قرنطینہ کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 231 سکولوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 35 اضلاع میں مختلف سکولوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں سے لڑکوں کے 133 اور لڑکیوں کے 98 سکول شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ چارسدہ میں لڑکوں کے سکولوں کو قرنطینہ سینٹر قرار دیا گیا، جبکہ صوابی میں 25 گرلز سکول قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیر لوئر میں لڑکوں کے 31 سکولوں کو قرنطینہ کیلئے مقرر کیا گیا، جبکہ مہمند میں 15 گرلز سکول قرنطینہ کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی بھی چھٹیوں میں مزید توسیع کی ہے۔ خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 180 ہوگئی ہے جس میں سے 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔


خبر کا کوڈ: 853200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853200/خیبر-پختونخوا-کے-231-سکول-قرنطینہ-سینٹرز-میں-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org