0
Saturday 28 Mar 2020 15:53

کورونا وائرس، مردان کی یو سی منگا میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ

کورونا وائرس، مردان کی یو سی منگا میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی یو سی منگا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صوبے میں سب سے زیادہ ہوگئی، 79 افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد علاقے کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پختونخوا کے ضلع مردان کی یو سی منگا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صوبے میں سب سے زیادہ ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق یو سی منگا میں کرونا وائرس کے 60 کیس سامنے آچکے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منگا سمیت مردان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔ یو سی منگا میں 25 مارچ کو کورونا وائرس کے 39 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد علاقے کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل یہاں پر کورونا وائرس سے ایک موت بھی واقع ہوچکی ہے۔ 25 ہزار آبادی والے اس علاقے کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور فوج سمیت سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1408 ہوچکی ہے، جبکہ 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے جہاں مریضوں کی تعداد 490 ہوگئی۔ سندھ میں 457، پختونخوا میں 180، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 25 افراد صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش