QR CodeQR Code

کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کرنے پر مساجد کے اماموں و انتظامیہ کیخلاف مقدمات

28 Mar 2020 17:14

مقدمات کے متن میں کہا گیا کہ مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت تھی، لیکن ان مساجد میں 5 سے زائد نمازی موجود تھے۔ پولیس نے متعدد علماء اور آئمہ مساجد کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مساجد کے اماموں اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے پابندی کے باوجود جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے۔ یہ ایف آئی آرز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی ہیں، زیادہ تر مقدمات ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج کئے گئے، جن میں مسجدوں کے پیش اماموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات کے متن میں کہا گیا کہ مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت تھی، لیکن ان مساجد میں 5 سے زائد نمازی موجود تھے۔ پولیس نے متعدد علماء اور آئمہ مساجد کو گرفتار کرلیا ہے، جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں 4 اپریل تک نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے اور صرف 3 سے 5 افراد کو مسجد میں نماز کی اجازت ہے۔


خبر کا کوڈ: 853228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853228/کراچی-میں-نماز-جمعہ-کے-اجتماعات-کرنے-پر-مساجد-اماموں-انتظامیہ-کیخلاف-مقدمات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org