0
Saturday 28 Mar 2020 20:36

خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی، اجمل وزیر

خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں 8 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی جس سے صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے، اسکے علاوہ مشتبہ افراد کی تعداد 894 تک پہنچ گئی جو مختلف قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج ہیں۔ پشاور میں کورونا کے حوالے سے پریس بریفنگ کرتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ کی طرف سے منظور شدہ پیکج صوبے کے 19 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا، 3 ہزار روپے احساس پروگرام کے تحت، جبکہ 2 ہزار روپے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے دیئے جائیں گے جس پر کل لاگت 11 ارب 40 کروڑ روپے آئے گی، کابینہ نے کاروباری طبقے کو 5 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو ضروری میڈیکل سامان لینے کیلئے 8 ارب روپے کی منظوری سمیت محمکہ ریلیف کو 6 ارب روپے دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے، خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹسٹ کی استعداد کار 500 تک پہنچا دی گئی ہے۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ اسکے علاوہ کورونا ٹسٹ کی سہولت پورے صوبے تک پہنچائی جائے گی، حکومت ضلعی ہسپتالوں میں تمام ضروری آلات فراہم کر رہے ہیں، ہیلتھ ورکرز، پولیس اور فرنٹ لائن پر موجود تمام عملے کیلئے حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں، حفاظتی پابندیوں کا اب تک اچھا رزلٹ آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں بیرونی ممالک سے آنے والوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش