0
Saturday 28 Mar 2020 20:50

پاراچنار، ضلعی انتظامیہ ریلیف پیکج جلد از جلد عوام تک پہنچائے، ساجد طوری

پاراچنار، ضلعی انتظامیہ ریلیف پیکج جلد از جلد عوام تک پہنچائے، ساجد طوری
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خدشے کے باوجود صحافی برادری بھرپور طریقے سے خدمات انجام دے رہی ہے، جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں۔ وہمیڈیا کے نمائندوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کرنے کیلئے پاراچنار پریس کلب پہنچے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طبی عملے کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بھی کسی سے ڈھکی چھپا نہیں، میڈیا کے ایک نمائندے سے لیکر اینکر پرسن تک تمام افراد شبانہ روز اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر قوم کو صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں، جوکہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایسی صورتحال جہاں احتیاط کی انتہائی ضرورت ہے اور ہر کوئی کام سے مکمل چھٹی کرکے وائرس سے بچ کر اپنے گھروں میں بیٹھ کر خبریں سن رہے ہیں اور حالات حاضرہ سے باخبر ہیں تو اسکی وجہ وہ رپورٹرز ہیں جو بغیر کسی کٹ، سپیشل سوٹ یا اضافی سہولت کے اسپتالوں سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ نیوز روم کا عملہ، پروڈوسرز، کیمرہ مین اور وہ اینکرز ہیں جو اس خطرناک صورتحال میں بھی اپنی ڈیوٹی پہ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ملنے والا ریلیف پیکج جلد از جلد عوام تک پہنچایا جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور حکومت سے بھرپور تعاون کریں تاکہ اس موذی مرض سے جلد چھٹکارا مل سکیں۔
خبر کا کوڈ : 853258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش