QR CodeQR Code

ضلع کرم سے اب تک کوئی کورونا کا مریض نہیں ہے، بریگیڈئیر نجف عباس

28 Mar 2020 20:58

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 73 بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا کہ ضلع کرم میں آئسولیشن وارڈ، قرنطینہ سنٹر بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف قسم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کی مدد کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا کہ ضلع کرم میں آئسولیشن وارڈ، قرنطینہ سنٹر بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف قسم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کی مدد کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں، باہر سے آنے والے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا کہ عمرہ اور زائرین سمیت دو ہزار افراد ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جن کا تعلق ضلع کرم سے ہے، ان میں سولہ سو افراد تک ہمیں رسائی حاصل ہوئی ہے اور ان افراد میں کوئی پازیٹیو کیس موجود نہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اور باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ تاہم ممکن ہے کہ یہ لوگ ضلع کرم سے باہر ہوں، اس موقع پر پاک فوج کے میجر نثار، کیپٹن عماد اور فرنٹئر کور کے کرنل الطاف بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 853259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853259/ضلع-کرم-سے-اب-تک-کوئی-کورونا-کا-مریض-نہیں-ہے-بریگیڈئیر-نجف-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org