0
Saturday 28 Mar 2020 21:28

کورونا وائرس، وادی کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن

کورونا وائرس، وادی کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کرناہ سے قاضی گنڈ تک آبادی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہے۔ پولیس نے دفعہ 144 کے تحت عائد امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 38 کیس درج کئے۔ صوبائی انتظامیہ کی اپیل پر وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں جمعہ کو بیشتر مساجد، خانقاہوں، درگاہوں اور امام باڈوں میں اجتماعی طور پر نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اجتماعی طور پر زیادہ تعداد میں جمع ہونے کی کوشش نہ کرے۔ نہ صرف شہر سرینگر میں یہ صورتحال تھی بلکہ دیگر اضلاع، تحاصیل اور قصبوں اور دیہات میں بھی یہی صورتحال دیکھی گئی۔ پولیس نے آج دوپہر تک جو 38 ایف آئی آردرج کئے، اُن میں وسطی کشمیر میں 4، شمالی کشمیر میں 6 اور جنوبی کشمیر میں 2 شامل ہیں جبکہ جموں، سانبہ و کٹھوعہ رینج میں 22 اودھم پور میں ایک اور راجوری پونچھ رینج میں 3 ایف آئی آر درج کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 329 ایف آئی آر درج کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مدت میں 600 گاڑیاں ضبط اور دکانیں بھی سر بمہر کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 853265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش