QR CodeQR Code

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی لہر میں شدت، مزید 12 کیس مثبت قرار

28 Mar 2020 21:49

جموں و کشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر اطلاع دی ہے کہ یہ بہت بری خبر دی جارہی ہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیس مثبت آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آج مزید 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے، ان سبھی کا تعلق سرینگر سے ہے۔  جبکہ 32 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے جبکہ حیدرپورہ کا ایک معمر شخص فوت بھی ہوا ہے۔ کورونا متاثرین میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کو جو 4 افراد وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں ان میں چھتہ بل کے دو اور بمنہ کے دو افراد شامل ہیں۔ جموں و کشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر اطلاع دی ہے کہ یہ بہت بری خبر دی جارہی ہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیس مثبت آئے ہیں، ان میں سے تین کا رابطہ ایک کورونا وائرس مریض کے ساتھ ہوا تھا جبکہ دو افراد مذہبی جماعت کے ساتھ بیرون ریاست گئے ہوئے تھے، اس طرح کل تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے ٹویٹ کیا کہ مزید 12 کیس مثبت آئے ہیں، ہمیں اپنی کوششوں میں تیزی لانی چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مقامی سطح پر منتقلی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853268/وادی-کشمیر-میں-کورونا-وائرس-کی-لہر-شدت-مزید-12-کیس-مثبت-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org