0
Saturday 28 Mar 2020 21:56

پشاور میں جعلی سینیٹائزر بنانیوالا گروہ گرفتار، عمرے سے واپس آنیوالی خاتون کی کورونا سے وفات

پشاور میں جعلی سینیٹائزر بنانیوالا گروہ گرفتار، عمرے سے واپس آنیوالی خاتون کی کورونا سے وفات
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک خاتون کا انتقال ہوگیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات کے مشیر اجمل وزیر نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ خاتون کا تعلق لوئر دیر سے تھا۔ مزید برآں خاتون حال ہی میں عمرے سے واپس آئی تھیں اور ان کے انتقال کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پشاور میں پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی سینیٹائزرز بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران چھ سو سے زائد جعلی سینیٹائزرز بوتل برآمد ہوئیں، ذرائع کے مطابق ملزمان جعلی سینیٹائزرز بنانے کے بعد مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران تین ڈرم تیار جعلی سینیٹائزرز بھی پولیس تحویل میں لئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش