0
Saturday 28 Mar 2020 21:58

بار ایسوسی ایشن آف کشمیر کا قیدیوں کی رہائی پر زور

بار ایسوسی ایشن آف کشمیر کا قیدیوں کی رہائی پر زور
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیش نظر بھارتی عدالت عظمیٰ کی طرف سے ریاستی حکومتوں کو قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے اعلیٰ اختیار والی کمیٹی کی تشکیل پر زور دینے کی بناء پر جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی ممبران کی ٹیلی کانفرنس میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں حکام پر بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت جموں کشمیر اور جموں کشمیر سے باہر کی جیلوں میں نظربند تمام قیدیوں اور سیاسی نظربندوں کو رہا کئے جانے کے احکامات جاری کرنے پر زور دیا جائے گا۔ ایک بیان کے مطابق میٹنگ میں بتایا گیا کہ بھارت میں جبکہ تمام جیلوں میں گنجائش کے برعکس زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں، اس لئے عدالت عظمیٰ نے اس خطرے کا نوٹس لیا کہ جیلوں میں اسیروں جن میں اکثر کو ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دیگر جان لیوا بیماری لاحق ہیں، کے کورونا وائرس میں مبتلاء ہوجانے کا اندیشہ ہے۔

بار ممبران نے محسوس کیا کہ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں قیوم جن کا پہلے ہی ایک ہی گردہ  کام کررہا ہے اور وہ متعدد دائمی امراض میں مبتلاء ہیں اور اُن کی قوت مدافعت بھی کمزور ہے، کے اس مرض میں مبتلاء ہونے کا خطرہ ہے۔ ممبران نے کہا کہ اس وقت جبکہ پوری دنیا کے ممالک اس موذی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے یکجا ہوئے ہیں، دانشمندی کا تقاضا ہے کہ جیلوں میں نظربند قیدیوں کو مستقل طور یا پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ انہیں اس موذی وائرس سے بچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 853271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش