QR CodeQR Code

کشمیر سے باہر درماندہ کشمیریوں کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، یوسف تاریگامی

28 Mar 2020 22:04

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن کیوجہ سے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء، تاجر اور مزدور مختلف ریاستوں میں درماندہ ہیں اور پریشانیوں میں مبتلاء ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سی پی آئی (ایم) کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے کشمیری طلاب، مزدوروں اور تاجروں کی واپسی کا معاملہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء، تاجر اور مزدور مختلف ریاستوں میں درماندہ ہیں اور پریشانیوں میں مبتلاء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے کھانے پینے اور رہائش کے حوالے سے انتظامات کے لئے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کو یہ معاملہ ان ریاستوں کے ساتھ اٹھانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد اب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے بھی قاصر ہیں اور ان تمام کو واپس لانے کے لئے ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جانی چاہیئے تاکہ وہ واپس اپنے گھروں کو آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ان کے افراد خانہ بھی پریشان ہیں اور دوسری طرف مذکورہ درماندہ افراد بھی در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لہذا ان افراد کو واپس لانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 853272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853272/کشمیر-سے-باہر-درماندہ-کشمیریوں-کی-واپسی-کیلئے-فوری-اقدامات-ضرورت-ہے-یوسف-تاریگامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org