0
Saturday 28 Mar 2020 22:20

اسکواش لیجنڈ اعظم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

اسکواش لیجنڈ اعظم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ اسکواش لیجنڈ اور چار بار برٹش اوپن چیمپیئن رہنے والے اعظم خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق  اسکواش لیجنڈ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ ان کے بیٹے واصل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اعظم خان کی عمر 95 برس تھی۔ انہوں نے 1959ء سے 1962ء تک مسلسل برٹش اوپن ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روش کیا۔ وہ ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے۔
خبر کا کوڈ : 853273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش