QR CodeQR Code

مستحقین کیلئے راشن کے نام پر نوسرباز گروہ سوشل میڈیا پر سرگرم

28 Mar 2020 22:55

اسلام ٹائمز نے اس حوالے سے تحقیق کی اور بعض اشتہارات پر موجود موبائل نمبرز پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ نمبرز بند جا رہے تھے، جبکہ دیئے گئے بنک اور موبائل اکاونٹس فعال ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں موجودہ لاک ڈاون کی صورتحال کی وجہ سے جہاں دیہاڑی دار، مزدوروں سمیت غریب طبقہ معاشی لحاظ سے متاثر ہوا ہے، وہیں مخیر حضرات، تنظیموں اور فلاحی اداروں نے عملی طور پر میدان میں قدم رکھتے ہوئے مستحقین تک ان کا حق پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب ان غرباء کیلئے راشن کے نام پر کئی فراڈ اور نوسرباز گروپ بھی سرگرم ہوگئے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے امداد اکٹھی کرنے کی تشہیری مہم شروع کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز نے اس حوالے سے تحقیق کی اور بعض اشتہارات پر موجود موبائل نمبرز پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ نمبرز بند جا رہے تھے، جبکہ دیئے گئے بنک اور موبائل اکاونٹس فعال ہیں۔ اس حوالے سے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 853280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853280/مستحقین-کیلئے-راشن-کے-نام-پر-نوسرباز-گروہ-سوشل-میڈیا-سرگرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org