QR CodeQR Code

کرونا وائرس، سکردو میں ایک اور گلگت میں 7 نئے کیسز

28 Mar 2020 23:12

محکمہ صحت  کے مطابق ہفتہ کے روز 78 مشتبہ مریضوں کے نمونوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج نکلے ہیں، جن میں سے 8 مریضوں کے مثبت اور 70 مریضوں کے منفی رزلٹ آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔ 8 نئے مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت  کے مطابق ہفتہ کے روز 78 مشتبہ مریضوں کے نمونوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج نکلے ہیں، جن میں سے 8 مریضوں کے مثبت اور 70 مریضوں کے منفی نتائج نکلے ہیں۔ مثبت نکلنے والے مریضوں میں سے 7 کا گلگت اور ایک کا تعلق سکردو سے ہے۔ گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع میں اب تک 633 مریضوں کے کرونا وائرس کے نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن میں سے 111 مریضوں کے مثبت اور 330 مریضوں کے منفی نتائج آئے ہیں۔ تین مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے، ایک مریض کا انتقال ہوا ہے جبکہ 188 مشتبہ مریضوں کے نتائج کا انتظار ہے۔


خبر کا کوڈ: 853284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853284/کرونا-وائرس-سکردو-میں-ایک-اور-گلگت-7-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org