0
Saturday 28 Mar 2020 23:12

سعودی عرب سے واپس آنیوالے ہزاروں افراد کا تاحال سراغ نہ مل سکا

سعودی عرب سے واپس آنیوالے ہزاروں افراد کا تاحال سراغ نہ مل سکا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سے واپس آنے والے 2 ہزار 887 افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔ دستاویزات کے مطابق غلط ایڈریس اور موبائل نمبرز بند ہونے کے باعث 2 ہزار 887 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا جب کہ واپس آنے والے 2 ہزار 295 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے 5 ہزار 182 افراد واپس آئے تھے جن میں سے تلاش کیے گئے افراد میں سے 43 میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق تلاش کیے گئے افراد کی اسکرینگ کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 853286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش