0
Saturday 28 Mar 2020 23:22

بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانی صوبائی حکومت کو مطلع کریں، محمود خان

بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانی صوبائی حکومت کو مطلع کریں، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حال ہی میں بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانی صوبائی حکومت کو مطلع کریں، اطلاع ہیلپ لائن 1700 یا ٹول فری نمبر 080001700 پر دی جا سکتی ہے۔ محمود خان کا مزید کہنا ہے کہ اطلاع دینے کا مقصد آپ اور آپ کے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں اب تک پنجاب میں ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1408 تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، سندھ اور گلگت میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش