QR CodeQR Code

سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید زائرین گھروں کو روانہ

28 Mar 2020 23:27

زائرین کا تعلق کراچی اور ٹنڈو جام سے ہے، زائرین کی ٹیسٹ رپورٹ نارمل آنے پر انہیں گھر بھیجا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر سکھر کے قرنطینہ مرکز سے مزید 11 زائرین کو واپس گھروں کو بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکھر کے قرنطینہ سے مزید 11 زائرین اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔ روانہ کیے گئے 11 زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زائرین کا تعلق کراچی اور ٹنڈو جام سے ہے، زائرین کی ٹیسٹ رپورٹ نارمل آنے پر انہیں گھر بھیجا جا رہا ہے۔ سکھر کے قرنطینہ سے 626 زائرین کو پہلے ہی گھروں کو بھیجا جا چکا ہے، جس کے بعد گھروں کو جانے والے زائرین کی تعداد 651 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853290/سکھر-قرنطینہ-سینٹر-سے-مزید-زائرین-گھروں-کو-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org