0
Sunday 29 Mar 2020 00:53

کرونا وائرس، امریکہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

کرونا وائرس، امریکہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 ہزار سے زائد کرونا وائرس کے مریض سامنے آگئے۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صرف نیویارک میں 6 زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ نیوجرسی میں 3 ہزار، مشی گن میں 9 سو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں وائرس سے 282 ہلاکتیں ہوئیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پورے نیویارک، کنیکٹیکٹ اور نیو جرسی کو قرنطینے میں رکھنے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ نیو یارک کو قرنطینہ میں رکھا جائے کیونکہ یہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاٰثرہ جگہوں کا مرکز بن گیا ہے۔ نیویارک، نیو جرسی اور ایک دو اور جگہیں بھی جیسے کنیکٹیکٹ کے چند علاقے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اس حوالے سے اس وقت بھی سوچ رہا ہوں۔ ہمیں شاید ایسا نہ بھی کرنا پڑے لیکن اس بات کا امکان موجود ہے اج کسی وقت ہم یہ اعلان کریں کہ دو ہفتوں کے لیے نیویارک، شاید نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ کے کچھ حصوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے۔‘
خبر کا کوڈ : 853304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش