QR CodeQR Code

حکومت بلوچستان کا کنٹینر اسپتال بنانے کا فیصلہ

3 Jul 2020 19:01

حکام کے ماطبق ان موبائل اسپتالوں کو وبائی امراض اور قدرتی آفات کی صورت میں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں منتقل کیا جاسکے گا۔ ابتدائی طور پر پی ڈی ایم اے کے پاس دستیاب 15 سو کینٹینروں کو منصوبے کے لئے بروئے کار لایا جائے گا اور نٹینر اسپتال کے لئے ڈاکٹر اور پیرا میڈکس بھرتی کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کینٹینرز پر مشتمل اسپتال اور ریلیف اینڈ ایمرجنسی سینٹرز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ انتظام جام کمال خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کینٹینر اسپتال علاج و معالجہ کی تمام جدید سہولیات آپریشن تھیٹر اور آئیسولیشن رومز سمیت ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی رہائش پر مشتمل ہوگا۔ آئسولیشن میں رکھے گئے افراد اور عملہ کے لئے غسل خانے بھی موجود ہوں گے۔ حکام کے ماطبق ان موبائل اسپتالوں کو وبائی امراض اور قدرتی آفات کی صورت میں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں منتقل کیا جاسکے گا۔ ابتدائی طور پر پی ڈی ایم اے کے پاس دستیاب 15 سو کینٹینروں کو منصوبے کے لئے بروئے کار لایا جائے گا اور نٹینر اسپتال کے لئے ڈاکٹر اور پیرا میڈکس بھرتی کئے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 853305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853305/حکومت-بلوچستان-کا-کنٹینر-اسپتال-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org