0
Sunday 29 Mar 2020 02:52

یزیدیت سر اٹھا رہی ہے جسے شکست دینے کیلئے حسینی کردار اپنانا ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری

یزیدیت سر اٹھا رہی ہے جسے شکست دینے کیلئے حسینی کردار اپنانا ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت غازی عباس علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استعماری طاقتوں کے شنکجے سے آزادی حاصل کرنے کے لئے خاندان رسالت (ص) کی حقیقی پیروی کرنا ہوگی، عالم کفر کے بڑھتے ہوئے فریب امت مسلمہ کو تباہ حال کرنے کے لئے ہیں، یہود و نصاریٰ نے اپنا جاہ و جلال اور اپنی ساری طاقت مسلمانوں کو مرعوب کرنے پر صرف کر رکھی ہے، ایسی صورتحال میں حسینی فکر و بصیرت سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغوش رسالت میں تربیت پانے والے امام عالی مقام (ع) نے یزیدیت کے خلاف جس جرات و استقامت کا مظاہرہ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے قلیل تعداد میں انصار و اقرباء کے ساتھ حق پر ڈٹ کر رہتی دنیا تک یہ درس دیا ہے کہ حق و باطل کے معرکے میں کسی مصلحت کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جا سکتا، آج دنیا بھر میں جہاں بھی جرات و کردار کا ذکر ہوتا ہے، وہاں امام حسین علیہ السلام کی مثال پیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور عصر میں ہر طرف سے یزیدیت سر اٹھا رہی ہے، جسے شکست دینے کے لئے حسینی کردار اپنانا ہوگا، حسینیت امام حسین علیہ اسلام کی طرح باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے، اگر عالم اسلام شجاعت، کردار اور وفا کا درس خاندان رسالت سے لے کر اس کو مشعل راہ بنا لے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔
خبر کا کوڈ : 853312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش