QR CodeQR Code

دارالحکومت ریاض سمیت 2 سعودی شہروں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

29 Mar 2020 05:38

علاقائی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت کی فضائی حدود میں ہونیوالے مہیب دھماکے ریاض پر حملہ آور 2 میزائلوں کو زمین سے ہوا میں مار کرنیوالے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنانے سے وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ سعودی ٹیلیویژن نے یمن پر جنگ مسلط کرنے والے عبری۔عربی۔غربی فوجی اتحاد سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض کی فضائی حدود میں حملہ آور 1 بیلسٹک میزائل کو اینئی ایئر کرافٹ سسٹم کے ذریعے ہوا میں نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی فضائی حدود میں متعدد زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ علاقائی میڈیا نے خبر دی ہے کہ سعودی دارالحکومت کی فضائی حدود میں ہونے والے مہیب دھماکے ریاض پر حملہ آور 2 میزائلوں کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنانے سے وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ سعودی ٹیلیویژن نے یمن پر جنگ مسلط کرنے والے عبری۔عربی۔غربی فوجی اتحاد سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض کی فضائی حدود میں حملہ آور 1 بیلسٹک میزائل کو اینئی ایئر کرافٹ سسٹم کے ذریعے ہوا میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں بھی 1 میزائل کو ہوا میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کسی فریق کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں یمن پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے وسیع ہوائی حملوں کے جواب میں متعدد سعودی و اماراتی علاقوں کو یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853318/دارالحکومت-ریاض-سمیت-2-سعودی-شہروں-پر-بیلسٹک-میزائلوں-سے-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org