0
Sunday 29 Mar 2020 05:38

ہر تقسیم سے بےنیاز ہوکر کورونا وائرس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، علامہ ہادی حسین

ہر تقسیم سے بےنیاز ہوکر کورونا وائرس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، علامہ ہادی حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نمائندہ علامہ ہادی حسین نے پاکستان بھر کے قرنطینہ سنٹرز میں موجود زائرین اہلبیت علیہم السلام اور طلاب کی خدمت میں ضروریات زندگی پر مشتمل بھاری مقدار میں سامان پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، یہ کام آیت اللہ محمد الیعقوبی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ علامہ ہادی نے کہا کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی پاکستان کے قرنطینہ سینٹر میں موجود پاکستانی زائرین کی مشکلات پر پریشان ہیں اور انکی خدمت میں دلچسپی لے رہے ہیں جس کی بناء پر زائرین کی خدمت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ علامہ ہادی نے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان کے قرنطینہ سینٹرز میں موجود زائرین کی خدمت دینی فریضہ اور عظیم سعادت ہے، اور آج زائرین کی اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ بدقسمتی سے چند شر پسند عناصر اور مفاد پرست سیاستدانوں کی جانب سے زائرین کو کورونا کی وبا پھیلانے کی وجہ قرار دینا افسوسناک ہے۔ علامہ ہادی نے زائرین پر کورونا پھیلانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اس قسم کے بےبنیاد اور غیر ذمہ دار باتوں پر کان نہ دھریں۔
خبر کا کوڈ : 853319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش