0
Sunday 29 Mar 2020 09:40

کورونا کے حوالے سے ڈاکٹرز کی میڈیا ٹاک پر پابندی

کورونا کے حوالے سے ڈاکٹرز کی میڈیا ٹاک پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات میں ناکامی کا ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پردہ چاک کرنے پر محکمہ سپیشلایزڈ ہیلتھ کیئر کا انوکها اقدام، تمام سرکاری ڈاکٹرز پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل احمد اعوان نے پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، میڈیکل کالجز کے پرنسپلز، سپیشلائزڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈز، ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات اور ایڈمنسٹریٹر شیخ زاید ہسپتال لاہور کو جاری مراسلے میں تمام سرکاری ڈاکٹرز کو میڈیا پر بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ینگ ڈاکٹرز کے کورونا کی روک تھام کے اقدامات میں بدترین ناکامی کا پردہ چاک کرنے پر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق میڈیا میں کسی قسم کی بھی خبر یا بیان جاری کرنے کیلئے کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کے ماہرین کی فہرست جاری کی جائیگی۔ اگر کوئی ڈاکٹر اس حوالے سے میڈیا پر بیان دینا چاہے تو وہ پیشگی اجازت حاصل کرے گا۔ پابندی پنجاب گورنمنٹ سروس کنڈکٹ رولز 1996  کے رول نمبر 21 اور 22 کے تحت لگائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش