QR CodeQR Code

لاہور کے سروسز ہسپتال سے کورونا کے 7 مشتبہ مریض فرار

29 Mar 2020 10:01

سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث کورونا کے تصدیق شدہ مریض بھی فرار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور میں جیل روڈ پر واقع سروسز ہسپتال سے فرار ہونیوالے افراد میں 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے سروسز ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث کورونا وائرس کے 7 مشتبہ مریض ہسپتال سے فرار ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث کورونا کے تصدیق شدہ مریض بھی فرار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور میں جیل روڈ پر واقع سروسز ہسپتال سے فرار ہونیوالے افراد میں 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ فرار ہونیوالے مشتبہ مریضوں کی عمریں بالترتیب 17، 19 ،21، 22 ،27، 29 اور 36 سال ہیں۔ ان مریضوں کے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے گئے مگر سہولیات کی کمی کے باعث ایک گھنٹے بعد یہ مریض آئسولیشن سے فرار ہو گئے۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے غائب ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 7 مشتبہ مریضوں کے فرار ہو جانے کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853337/لاہور-کے-سروسز-ہسپتال-سے-کورونا-7-مشتبہ-مریض-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org