QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں پہلا پولیس آفیسر کورونا وائرس کا شکار

29 Mar 2020 10:52

کے پی پولیس کے پہلے پولیس آفیسر میں کورونا وائرس کی تصدیق نے صوبہ بھر میں قرنطینہ سینٹرز میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جسکے بعد اب مرحلہ وار پشاور، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں سکیورٹی پر معمور اہلکاروں اور پولیس افسران کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پہلا پولیس آفیسر کورونا کا شکار ہوگیا، مردان میں کورونا سے متاثرہ یونین کونسل منگا کے قرنطینہ سینٹر کے سکیورٹی انچارج ایس پی آپریشن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ پشاور کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں 2 روز قبل مردان میں کورونا سے متاثرہ یونین کونسل منگا کے قرنطینہ سینٹر کے سکیورٹی انچارج ایس پی آپریشن کی رپورٹ بھجوائی گئی تھی۔ رپورٹ مثبت آنے پر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس پر ان کے گھر کو 14 روز کے قرنطینہ میں بدل دیا گیا ہے، مردان میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقے منگا میں سکیورٹی پر معمور ایس پی آپریشن وقار عظیم کھرل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر دیگر پولیس افسران اور جوانوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کے پی پولیس کے پہلے پولیس آفیسر میں کورونا وائرس کی تصدیق نے صوبہ بھر میں قرنطینہ سینٹرز میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد اب مرحلہ وار پشاور، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں سکیورٹی پر معمور اہلکاروں اور پولیس افسران کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور پولیس کے بھی قرنطینہ سینٹرز کا دورہ کرنے والے افسران کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے، جبکہ قرنطینہ سینٹرز میں 14 دن ڈیوٹی پوری کرنے والے اہلکاروں کے بھی کورونا کے حوالے سے احتیاط کے طور پر ٹیسٹوں کا فیصلہ زیر غور ہے۔


خبر کا کوڈ: 853343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853343/خیبر-پختونخوا-میں-پہلا-پولیس-آفیسر-کورونا-وائرس-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org