اسلام ٹائمز۔ روس نے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ 19 کے لئے ایک مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی حکام نے ملیریا کے خلاف عام استعمال ہونے والی ایک مؤثر دوا، میفلوکوائن کو بعض مریضوں پر آزمایا گیا ہے جس نے نہ صرف اندرونی جلن و سوزش کو کم کیا ہے بلکہ یہ جسم کے اندر وائرس کو مزید بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔ روس کی فیڈرل بایو میڈیکل ایجنسی کے مطابق اس دوا کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ایجنسی کی سربراہ ویرونِکا سووروسکا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میفلوکوائن کو تقویت دینے کے لئے اینٹی بایوٹکس بھی ملائی گئی ہیں۔ اس سے خون کے پلازما اور پھیپھڑوں میں اینٹی وائرل ایجنٹس کی تعداد بڑھتے ہوئے دیکھی گئی ہے۔ اس سے کئی اقسام کی شدتوں والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔