0
Sunday 29 Mar 2020 11:51

سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کرنے والے بیلسٹک میزائل کو دوران پرواز ہی تباہ کر دیا گیا جب کہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سرکاری میڈیا کا مزیدکہنا ہے کہ فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ اس ضمن میں غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ ریاض میں تین دھماکے سنے گئے ہیں تاہم سرکاری طور پر ان دھماکوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 853359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش