0
Sunday 29 Mar 2020 12:28

ملک بھر میں تبلیغی جماعت کی آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی

ملک بھر میں تبلیغی جماعت کی آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی خفیہ اِداروں کو وزارتِ داخلہ کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں آنیوالی تبلیغی جماعتوں پر نظر رکھیں اور اَن میں موجود کرونا وائرس کے مریضوں کا پتہ چلائیں۔ وفاقی حکومت کے اِس حکم کے بعد تمام خفیہ ایجنسیاں حرکت میں آ گئی ہیں اور جگہ جگہ معلومات جمع کرکے ضلعی انتظامیہ اور مقامی ایچ ایس اوز کے ذریعے تبلیغی جماعتوں کو کام سے روک دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بعض اضلاع میں اِن تبلیغی جماعتوں میں بیرونِ ممالک خصوصاً چین، وسطی ایشاء، بنگلہ دیش اور دیگر مسلم ممالک کے لوگ شامل تھے۔ واضع رہے کہ اسلام آباد کے بنی گالا، بارہ کہو اور چک شہزاد کے علاقوں میں کرونا وائرس مسجدوں میں مقیم تبلیغی حضرات سے پھیلا ہے جبکہ سوات، نوشہرہ، منگاہ، مردان اور شانگلہ میں عمرہ زائرین کے ذریعے کورونا وائرس پھیلا ہے۔
 
تبلیغی جماعت کے سربراہوں نے وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں گے تاہم بیرون ممالک کے تبلیغی افراد مسجدوں اور پاکستان میں رہنے دیا جائے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تبلیغی حضرات ہٹ دھرمی اور ضد کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ اب لوگوں کو اسلام کے بارے میں خود بھی اچھی طرح معلوم ہے اور نماز روزے کے احکام جو تبلیغی بتاتے ہیں وہ اب سوشل میڈیا اور کتابوں میں باآسانی دستیاب ہیں۔ علماء کے بقول حکومت وقت کے احکامات کی پابندی لازمی ہے اور جان بچانا فرض ہے، اس لیئے تبلیغی مراکز کو بھی فی اَلفوربند کر دینا چاہیئے۔ وفاقی خفیہ اِداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش