QR CodeQR Code

فرائض میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی بلوچستان معطل

29 Mar 2020 14:50

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ذوالفقار علی بلوچ کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ڈی جی ہیلتھ کو ماسک اور کٹس کی دستیابی کے متعلق تاریکی میں رکھا تھا، جبکہ ایم ایس ڈی اسٹور میں ماسک اور کٹس کے اسٹاک کو چھپا کر محکمہ کو غلط معلومات فراہم کی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کو معطل کر دیا۔ ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ذوالفقار علی بلوچ کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ڈی جی ہیلتھ کو ماسک اور کٹس کی دستیابی کے متعلق تاریکی میں رکھا تھا جبکہ ایم ایس ڈی اسٹور میں ماسک اور کٹس کے اسٹاک کو چھپا کر محکمہ کو غلط معلومات فراہم کیں۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کو معطل کرکے
انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853392/فرائض-میں-غفلت-برتنے-پر-ایڈیشنل-ڈائریکٹر-ایم-ایس-ڈی-بلوچستان-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org