0
Sunday 29 Mar 2020 14:55

یورپ میں کورونا سے اموت کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

یورپ میں کورونا سے اموت کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے  یورپ میں اموات کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی اور اسپین میں ایک دن میں 800 سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں، کورونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا کی ایک تہائی آبادی کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ ممالک کے حکام نے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ چین کے شہر ووہان میں 2 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں۔ دوسری جانب امریکا میں 3 دنوں میں اموات میں دگنا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 2200 سے زائد ہوگئی ہے، امریکا میں ایک چوتھائی سے زائد اموات صرف نیویارک شہر میں ہوئی ہیں۔طبی ماہرین کا خدشہ ہے کہ اٹلی کے بعد نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے، نیویارک کے اسپتالوں میں حفاظتی طبی سامان اور وینٹیلیٹرز کی کمی ہے۔ کورونا وائرس کے کم کیسز کے باوجود بھی روس نے کل سے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد 30 ہزار 892 ہوگئیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش