0
Sunday 29 Mar 2020 15:26

5 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا گیا

5 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق 5 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی علاج معالجے کے لیے بھارت گئے تھے، پاکستان سے بھارت علاج کروانے جانے والے چودھری اشفاق اور نگہت مختار واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان دونوں مریضوں کے ساتھ جانے والے ان کے رشتہ دار بھی واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچنے والوں میں یاسر مختار، محمد خالد اور چودھری آصف بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش