QR CodeQR Code

لیہ، قرنطینہ قرار پائے تبلیغی مرکز میں ایس ایچ او پر حملہ

29 Mar 2020 15:30

پولیس ترجمان کے مطابق عبدالرحمٰن نامی شخص نے ایس ایچ او ملک اشرف کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ ایس ایچ او کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے زخم آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع لیہ میں قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں موجود ایک شخص نے ایس ایچ او ملک اشرف پر حملہ کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق عبدالرحمٰن نامی شخص نے ایس ایچ او ملک اشرف کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ تبلیغی جماعت کے مذکورہ کارکن عبدالرحمان نے قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے پکڑنے پر انسپکٹر ملک اشرف پر حملہ کر دیا۔ پولیس ترجمان ندیم ملک کا کہنا ہے کہ زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال لیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او ملک اشرف کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے زخم آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853401/لیہ-قرنطینہ-قرار-پائے-تبلیغی-مرکز-میں-ایس-ایچ-او-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org