QR CodeQR Code

کورونا وائرس میں مبتلا کراچی کے 2 شہری جاں بحق، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

29 Mar 2020 15:58

اپنے بیان میں وزیرصحت سندھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مریض نمونیا کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ایک کی عمر 83 اور دوسرے کی عمر 70 سال تھی، جاں بحق افراد کا تعلق ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض گزشتہ رات دم توڑ گئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کورونا وائرس سے کراچی کے 2 مزید شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے مزید دو جانیں لے لیں، دونوں مریضوں کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے انتقال کے بعد محکمہ صحت کو رپورٹس موصول ہوئیں۔ وزیرصحت سندھ نے کہا کہ دونوں مریض نمونیا کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ایک کی عمر 83 اور دوسرے کی عمر 70 سال تھی، جاں بحق افراد کا تعلق ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے ہے جبکہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک تین اموات ہو چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853403/کورونا-وائرس-میں-مبتلا-کراچی-کے-2-شہری-جاں-بحق-ڈاکٹر-عذرا-فضل-پیچوہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org