QR CodeQR Code

بلوچستان حکومت نے بیسک ہیلتھ یونٹس میں شہریوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنیکا فیصلہ کرلیا

29 Mar 2020 15:59

محکمہ صحت کے مطابق حکومت بلوچستان نے او پی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بی ایچ یوز میں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کی بندش کے پیش نظر بیسک ہیلتھ یونٹس میں شہریوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جہاں پیر سے مریضوں کا علاج و معالجہ شروع کردیا جائیگا۔ محکمہ صحت کے مطابق حکومت بلوچستان نے او پی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بی ایچ یوز میں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی ہدایت پر پی پی ایچ آئی کے زیر انتظام بی ایچ یوز میں علاج و معالجہ کی سہولیات کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جنہیں آج بروز اتوار مکمل کرلیا جائیگا اور پیر سے بی ایچ یوز میں لوگوں کا علاج و معالجہ کیا جائیگا۔
 


خبر کا کوڈ: 853404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853404/بلوچستان-حکومت-نے-بیسک-ہیلتھ-یونٹس-میں-شہریوں-کو-علاج-معالجہ-کی-سہولیات-فراہم-کرنیکا-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org